3 ستمبر 2014 - 18:13
مصر میں پارلیمانی انتخابات کا التواء آئین کے منافی

مصر کی اصلاح و ترقی پارٹی کے سربراہ محمد انور سادات نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کا التواء ملک کے آئین کے منافی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی اصلاح و ترقی پارٹی کے سربراہ محمد انور سادات نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کا التواء ملک کے آئین کے منافی ہے۔ محمد انور سادات نے بدھ کے دن فارس خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ مصر اس وقت ایک حساس مرحلے سے گزر رہا ہے اور اسے موجودہ قوانین پر نظر ثانی اور نئے قوانین وضع کۓ جانے کی ضرورت ہے۔ محمد انور سادات نے مزید کہا کہ پارلیمانی انتخابات کا التواء آئین کے منافی ہے۔  محمد انور سادات  نے ملک میں پارلیمانی انتخابات میں التواء کے امکان  کے بارے میں کہاکہ انتخابات کا التواء ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اقدام آئین کے بھی منافی ہوگا۔ محمد انور سادات نے سیاسی میدان میں سابق حکومت کی باقیات کی واپسی سے متعلق بعض تشویشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مصر کی سیاست میں سابق حکومت کے باقیات کی واپسی  اس بات کا سبب بنے گی کہ لائق اور اہل افراد ملکی سیاست میں شریک نہ ہوسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲